سمندر کے بیچوں بیچ تیرتا ہوا گھر! دلچسپ ویڈیو وائرل

آپ نے سمندر میں جہاز اور کشتیاں تو تیرتے دیکھے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو سمندر کے عین درمیان تیرتا ہوا گھر دکھائیں گے جس کو دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

ماضی پر بنی بنی فلموں اور قصے کہانیوں میں آپ میں سے اکثر نے دیکھ اور سن رکھا ہوگا کہ قدیم اور قرون وسطیٰ دور میں لوگ خزانوں اور نئی دنیائیں تلاش کرنے کے لیے سمندر میں سفر کرتے تھے۔ ایسے ہی ایک سفر میں کولمبس نے امریکا کو بھی دریافت کیا تھا لیکن اس وقت سہولتوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے سفر انتہائی پر خطر ہوتے تھے۔

تاہم جدید دور میں سہولتوں کی فراہمی نے سمندری سفر کو انتہائی آسان بلکہ پرتعیش بھی بنا دیا ہے اب تو سمندر میں صرف جہاز اور کشتیاں ہی نہیں بلکہ گھر بھی تیرتے دکھائی دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر آئے دن ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جس کو دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں اور انہیں اپنی آنکھوں سے دیکھے منظر پر یقین نہیں آتا مگر ہوتا حقیقت ہے ایسی ہی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں سمندر کے بیچوں بیچ ایک گھر تیرتا دکھائی دے رہا ہے۔

 

یہ ویڈیو سمندر میں موجود ایک چھوٹے جہاز کے مسافر کی جانب سے بنائی گئی ہے جس کے قریب ہی ایک گھر تیرتا نظر آ رہا ہے اور ویڈیو کو ایکس پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

جو بھی اس ویڈیو کو دیکھ رہا ہے اکثر ان میں اس کو نا قابل یقین قرار دے رہے ہیں کچھ اس کو مضحکہ خیز کہہ رہے ہیں جب کہ اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ وہاں کون رہ سکتا ہے ؟ دوسرے نے کہا کہ جین باوڈر لارڈ کا بھوت، ایک اور صارف نے اس کا جواب دیا کہ وہاں رہنے والا ایکوا مین ہو سکتا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ ٹائی ٹینک جہاز کی طرح ڈوب جائے گا تو ایک نے کہا کہ بھوتوں کو ڈوبنے دیں۔

ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کیا کہ امید ہے کہ ان کے پاس بیمہ ہوگا۔

جب کہ بعض صارفین نے اس پر دلچسپ ویڈیو تاثرات بھی شیئر کیے ہیں جن میں سے کچھ یہ ہیں۔