اسلام آباد : سی پی پی اے کی پچپن پیسے فی یونٹ بجلی مزیدمہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کل نیپرا میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین پر 8 ارب37کروڑ روپے کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کا امکان ہے ، نیپرا بجلی55 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔
سی پی پی اے نےبجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کررکھی ہے اور بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر2023 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ من و عن اضافے کا بجلی صارفین پر8ارب 37 کروڑ روپے کا مزید بوجھ پڑے گا تاہم بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔