پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا کتنا امکان ہے؟

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا 3 سے 4 فیصد چانس ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پُرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے کہا پاکستان کے آئندہ میچزبھی مشکل ٹیموں سےہیں آج کے میچ میں افتخار کو تیسرے نمبر پر بھیجنا چاہیے تھا افتخار کو تیسرے نمبرپربھیج کر میچ کو جلدی ختم کرنا چاہیےتھا۔

انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کےخلاف جلدی ہدف حاصل کرتے تو رن ریٹ بہتر ہوتا لیکن کیا میچ جلدی ختم کرنےکی ذمہ داری صرف فخرکی تھی؟

سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ فخر کے بیان کامطلب ہےان کی مینجمنٹ سے انڈراسٹیڈنگ اچھی ہے۔

سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا کہ امید ہے آج کی جیت سے قومی ٹیم کا مورال اوپر جائےگا قومی ٹیم کو آئندہ میچز میں بہترین کھیل پیش کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ فخرزمان کا انجری سے متعلق بیان سنجیدہ معاملہ ہے فخر نےکہا شدید انجری نہیں تھی کہ ٹیم سےباہر ہو جاؤں فخرزمان نےکہا کہ ان کو ٹیم موقع دیتی تو کھیلتے، فخرزمان کو ریسٹ ملا جس کا نتیجہ آج کی کارکردگی میں ملا۔