بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ٹائیگر 3 کا نیا پرومو جاری کردیا گیا ہے۔
ٹائیگر 3 کے میکرز نے فلم کا نیا پرومو جاری کر دیا ہے کیونکہ فلم کی ریلیز میں صرف 10 دن باقی ہیں، اس فلم میں سلمان خان ایک جاسوس ایجنٹ کے طور پر نظر آئیں گے، فلم کی ہدایت کاری کے فرائض منیش شرما نے ادا کئے ہیں۔
سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3کا نیا پرومو سامنے آتے ہی ان کے چاہنے والوں کا انتظار بھی ختم ہوا کیونکہ فلم کے ٹریلر کے بعد اب پرومو کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے، یاد رہے فلم کو دیوالی کے موقع پر نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔
میکر کی جانب سے جاری پرومو میں سلمان اور عمران کی لڑائی کے مناظر دکھائے گئے ہیں ساتھ ہی کترینہ کیف بھی بھر پور ایکشن میں نظر آرہی ہیں۔
ٹائیگر 3 کے نئے پرومو میں سلمان خان اور عمران ہاشمی کا آمنا سامنا بھی ہے، لیکن سب کی نظریں کترینہ کو دیکھنے کے لیے اسکرین پر لگی ہوئی ہیں کیونکہ شائقین خاص طور پر اس لڑائی کے بارے میں متجسس ہیں۔
یاد رہے کہ ایکشن اور تھرلر فلم میں سپر اسٹار سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نظر آئیں گے اور اسے دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کا بیتابی سے انتظار کیا جارہا ہے۔