کراچی: والدہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے پر بھتیجے نے چچا کی جان لے لی

کراچی: والدہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے پر بھتیجے نے چچا کی جان لے لی

کراچی کے علاقے گلزار ہجری سوسائٹی میں والدہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے پر بھتیجے نے چچا کو قتل کر دیا۔

قتل میں ملوث بھتیجے کی شناخت رحمت شاہ کے نام سے ہوئی جسے پولیس نے گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ ملزم نے پولیس کو بیان بھی ریکارڈ کروایا۔

رحمت شاہ کے مطابق میں فیملی کے ساتھ باہر گیا ہوا تھا کہ چچا نور شاہ کا فون آیا، وہ میرے دفتر کے باہر پہنچا اور مجھے گالیاں دیں، میں نے اس کو کہا کہ میری والدہ کو نازیبا میسج کیوں بھیجے ہیں؟

ملزم نے بتایا کہ تلخ کلامی کے بعد نور شاہ نے مجھے ہتھوڑے سے مارنے اور پستول چھیننے کی کوشش کی جس دوران گولی چل گئی۔