دنیا بھر سے مطالبات کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کو مسترد کر دیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی میں ضروری امداد کی اجازت دینے کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر توقف کے لیے بڑھتے ہوئے مغربی دباؤ کے باوجود عارضی جنگ بندی کو مسترد کر دیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل "اپنی پوری طاقت” کے ساتھ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے اور ایک ایسی عارضی جنگ بندی کو نہیں مانتا جس میں ہمارے یرغمالیوں کی واپسی شامل نہیں ہے۔
7 اکتوبر کو حماس نے اپنے حملے میں تقریباً 240 افراد کو یرغمال بنایا جس میں بعض معمر خواتین اور غیرملکیوں کو انسانی بنیادوں پر رہا بھی کیا ہے۔