لاہور: چیف سلیکٹر انضمام الحق کے مستعفی ہونے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انضمام الحق کے معاملے پر پی سی بی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پی سی بی اینٹی کرپشن اینڈ ویجیلنس ڈپارٹمنٹ معاملے کا جائزہ لے رہا ہے۔
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ضرورت پڑنےپر انضمام الحق کو بھی طلب کر سکتی ہے۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی انضمام الحق اور یازو کمپنی کے معاملات کا جائزہ لےرہی ہے۔
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی مفادات کےٹکراو کا جائزہ لے رہی ہے۔ کمیٹی مکمل انکوائری کے بعد رپورٹ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو بھجوائےگی۔
قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے 30 اکتوبر کو عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سے ملاقات کے لیے آئے تھے لیکن ان کی ملاقات نہ ہوسکی جس پر انضمام الحق نے دلبرداشتہ ہوکر اپنا استعفیٰ ذکا اشرف کو بھجوا دیا۔