انگلینڈ کے خلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کے لیے اچھی خبر ہے کہ نائب کپتان قومی ٹیم شاداب خان کو میڈیکل پینل نے کلیئر کر دیا۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل پینل کی اجازت ملنے کے بعد آل راؤنڈر شاداب خان کل ٹریننگ میں حصہ لیں گے۔
شاداب جنوبی افریقہ کیخلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے گرے اور انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ وہ ان فٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے تھے اور بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے تھے۔
https://urdu.arynews.tv/abrar-ahmed-likely-to-replace-shadab-khan/
واضح رہے کہ شاداب خان ایشیا کپ کے بعد ورلڈ کپ میں بھی مسلسل آؤٹ آف فارم ہیں۔
میگا ایونٹ میں انہوں نے 5 میچز کھیلے جن میں انہوں نے چار میچز میں بالنگ کی اور 180 رنز دے کر صرف دو وکٹیں ہی حاسل کر پائے جب کہ پانچ اننگز میں 117 رنز اسکور کیے۔