ملک بوستان نے ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ بتا دی

مفتاح اسماعیل امریکی ڈالر

کراچی: فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ بتا دی۔

ملک بوستان نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھنے سے ریٹ میں اضافہ ہو رہا ہے، ڈیمانڈ کم ہونے سے ڈالر دوبارہ نیچے آ جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پوری دنیا میں ڈالر گر رہا ہے، آئی ایم ایف کا سیشن چل رہا ہے جبکہ امپورٹرز کی جانب سے بھی ڈالرز کی خریداری کی جا رہی ہے۔

ملک بوستان کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنیز کی جانب سے ڈیوڈنڈ اور پرافٹ باہر بھیجنے سے بھی دباؤ ہے، پی آئی اے کی بیرونی ادائیگوں سمیت دیگر ادائیگیاں بھی جاری ہیں، ایکسپورٹرز کی جانب سے پچھلے ماہ 2 ارب 70 کروڑ بھیجے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں 2 ارب 40 کروڑ روپے آئے تھے، فاریکس ڈیلرز نے بھی 35 کروڑ ڈالر کمرشل بینکوں کے ذریعے اسٹیٹ بینک کو دیے۔