بابر اعظم کوچز کے ساتھ گالف کھیلنے پہنچ گئے

بابر اعظم

کولکتہ: ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے ریسٹ ڈے کے دوران کپتان بابر اعظم کوچز کے ساتھ گالف کھیلنے پہنچ گئے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا آج ریسٹ ڈے تھا اس دوران کپتان بابر اعظم کچھ کوچز کے ساتھ گالف کھیلنے کے لیے پہنچ گئے۔

کپتان بابر اعظم ، کوچ بریڈ برن ، بیٹنگ کوچ اینڈریو پٹک اور بولنگ کوچ مورنی مورکل نے رائل گالف کلب کولکتا میں گالف کھیلا۔

قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے ہوٹل ہی میں جم اور پول سیشنز میں حصہ لیا۔

گرین شرٹس کا ٹریننگ سیشن کل دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔

دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کی پسلی کا ایم آر آئی اسکین کروایا گیا ہے رپورٹ کلیئر آئی ہے انہیں انجری نہیں ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی ریکوری اچھی ہے کل ٹریننگ میں معائنہ ہوگا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 11 نومبر بروز ہفتے کو مدمقابل آئیں گی۔