پلیئر آف دی منتھ کیلیے ناموں کا اعلان

آئی سی سی نے اکتوبر کے لیے مینز پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔

جنوبی افریقی اوپنر ڈی کوک، نیوزی لینڈ کے نوجوان پلیئر راچن رویندرا اور ہندوستانی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ڈی کوک نے اکیلے ماہِ اکتوبر کے دوران 431 رنز بنا کر تین سنچریاں بنائیں۔ ڈی کاک نے جنوبی افریقہ کے پہلے دو ورلڈ کپ میچوں کے دوران سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف لگاتار سنچریاں بنائیں اور پھر ممبئی میں بنگلہ دیش کے خلاف شاندار 174 کا اضافہ کیا۔

راچن رویندرا (نیوزی لینڈ)

اپنے ڈیبو ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے ابھرتے ہوئے اسٹار بلے باز رویندرا نے اکتوبر کے دوران ٹورنامنٹ میں کیویز کے پہلے چھ کھیلوں میں 81.20 کی اوسط سے مجموعی طور پر 406 رنز بنائے۔

رویندرا نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے خلاف ناقابل شکست 123 رنز بنائے پھر اس مہینے کے آخر میں آسٹریلیا کے خلاف 116 رنز کی اتنی ہی متاثر کن اننگز کھیلتے ہوئے ایک اور سنچری کا اضافہ کیا۔

جسپریت بمراہ (بھارت)

بھارت کے فاسٹ بولر بمراہ نے اکتوبر کے مہینے کے دوران اپنی ٹیم کے لئے کل 14 وکٹیں حاصل کیں۔بمراہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ہندوستان ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہا ہے۔