وانکھیڈے اسٹیڈیم ممبئی میں منگل 07 نومبر کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 39 ویں میچ میں آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔
افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد ابراہیم زدران نے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
زدران نے اپنی اننگز میں آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 143 گیندوں پر 129* رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے اکیلے ہی افغانستان کی بیٹنگ لائن کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی ٹیم کو مقررہ 50 اوورز میں 291/5 کا اچھا مجموعہ بنانے میں مدد کی۔
اپنی اننگز کے ساتھ تاریخ رقم کرنے والے زدران نے تاریخی مقام حاصل کرنے کے بعد اپنی خوشی کا اظہار کیا اور انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے کوچنگ اسٹاف سے کہا تھا کہ وہ جلد ہی سنچری بنائیں گے۔
زدران نے مڈ اننگ انٹرویو میں کہا کہ میں (ورلڈ کپ) میں افغانستان کی پہلی سنچری بنا کر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں میں نے اس ٹورنامنٹ کے لیے بہت محنت کی، میں پاکستان کے خلاف سنچری سے محروم رہا لیکن آج بنانے میں کامیاب رہا۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے کوچنگ اسٹاف سے بات کر رہا تھا اور ان سے کہا کہ مجھے احساس ہے کہ میں اگلے تین میچوں میں سنچری بناؤں گا کیونکہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے اور گیند بہت اچھی آرہی ہے۔
زردان نے لیجنڈری ہندوستانی بلے باز سچن ٹنڈولکر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے میچ سے پہلے اپنا تجربہ شیئر کیا۔
سچن ٹنڈولکر سے اچھی بات چیت ہوئی جس نے مجھے بہت توانائی اور اعتماد دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم اچھی شراکت داری کرتے اور وکٹیں ہاتھ میں رکھتے تو ہم 330 رنز بنا لیتے لیکن ہم نے کچھ وکٹیں گنوائیں اور اس قسم کی شراکت نہیں ملی جس کی ہم تلاش کر رہے تھے لیکن راشد نے آخر میں اچھا کھیلا۔ ہم اچھی باؤلنگ اور فیلڈنگ کرنے کی کوشش کریں گے میں نے سچن ٹنڈولکر کے ساتھ اچھی بات چیت کی انہوں نے اپنا تجربہ شیئر کیا اور میں نے میچ سے پہلے کہا کہ سچن ٹنڈولکر کی طرح بیٹنگ کروں گا۔ اس نے مجھے بہت زیادہ توانائی اور اعتماد دیا۔