افغانستان میں مسافر بس میں زوردار دھماکا، ہلاکتیں

دھماکا

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسافر بس میں زوردار دھماکے سے کم از کم سات افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے ایسوسیٹ پریس کی رپورٹ کے مطابق خالد زدران نامی پولیس اہلکار نے بتایا کہ مسافر بس میں دھماکا ڈشتی بارچی کے علاقے میں ہوا۔ دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

دھماکے کی فوری طور پر ذمہ داری کسی گروہ نہیں قبول نہیں کی۔ اکتوبر میں ڈشتی بارچی میں دھماکا ہوا تھا جس میں چار افراد جاں بحق جبکہ سات شدید زخمی ہوئے تھے۔

رواں سال جنوری میں کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے سامنے زوردار دھماکا ہوا تھا۔ دھماکا وزارت خارجہ کے باہر سڑک پر ہوا تھا جبکہ طلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچی تھی۔

سوشل میڈیا پر دھماکے کے مقام کی تصاویر میں زخمیوں کو دیکھا گیا۔ دھماکے میں کم از کم 20 افراد زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک تھی۔