سعودی کابینہ کا غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں جاری رکھنے کا عزم

سعودی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی کیلئےکوششیں جاری رکھنےکے عزم کا اظہار کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق کابینہ کا اجلاس ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت منعقد ہوا ہوا جس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مملکت غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کو جاری رکھی گی۔

کابینہ نے کہا کہ فلسطینی عوام کی مدد کرتے رہے اور کر رہے ہیں آئندہ بھی کرتےرہیں گے سعودی عرب مسئلہ فلسطین کےجامع،انصاف پرمبنی حل کیلئےکام کر رہا ہے۔

کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئےعلاقائی وعالمی فریقوں کیساتھ کام کر رہا ہے۔

سعودی کابینہ ارکان نے فلسطینی عوام کی سپورٹ کیلئےحکومتی مؤقف کا اعادہ کیا۔