’دپیکا پڈوکون بھول گئیں میں نے انہیں مہنگے ترین تحائف دیے‘

دپیکا پڈوکون نے ماں بننے کے بعد عالی شان گھر خرید لیا

ممبئی: بالی وڈ اسٹار دپیکا پڈوکون کے ’کافی وڈ کرن‘ شو میں دیے گئے متنازع بیان کی وجہ سے اداکارہ کے سابق بوائے فرینڈ کا پُرانا بیان دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

دپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ سے شادی کرنے سے قبل رنبیر سنگھ کو ڈیٹ کیا اور ان کی محبت کی داستان آج بھی مشہور ہے، مگر سدھارتھ مالیا کے ساتھ ان کے تعلقات کے بارے میں زیادہ بات نہیں کی جاتی۔

ماضی میں آئی پی ایل میچوں کے علاوہ دپیکا پڈوکون کو متعدد بار سدھارتھ مالیا کے ساتھ خوشگوار موڈ میں گفتگو کرتے یوئے دیکھا گیا۔ دونوں میں اچھا تعلق تھا لیکن انہوں نے کبھی بھی محبت کے بارے میں کھل کر اظہار نہیں کیا۔

متعلقہ: دپیکا پڈوکون کی تعلیمی قابلیت جان کر ہر کوئی حیران رہ گیا

دپیکا پڈوکون نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ’میں نے سدھارتھ کے ساتھ تعلق قائم رکھنے کی پوری کوشش کی لیکن اس کے رویے منے مجھے بہت مایوس کیا۔ آخر بار جب ہم ڈنر بھی گئے تو اس نے مجھے بل ادا کرنے کو کہا جو میرے لیے انتہائی شرمندگی کا باعث بنا۔‘

بعد سدھارتھ مالیا نے ایک انٹرویو میں دپیکا پڈوکون کو ’پاگل‘ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے اس سے کہا بھی تھا کہ ابھی تم بل ادا کرو میں تمہیں بعد میں دے دوں گا لیکن اس نے میری بات نہیں مانی۔‘

سدھارتھ مالیا نے انکشاف کیا کہ میں نے اس کو مہنگے ترین ہیرے اور بیگس دیے جبکہ چھٹیوں پر خرچہ کیا اور پارٹیوں بھی منعقد کیں لیکن وہ سب بھول گئی۔

سابق بوائے فرینڈ کے مذکورہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بالی وڈ اداکارہ نے ایک اور انٹرویو میں کہا کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے، جب اس نے مجھے بل ادا کرنے کو کہا تو بالکل بھی خوشی نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون نے حال ہی میں ’کافی وڈ کرن‘ شو میں انکشاف کیا کہ رنویر سنگھ کے ساتھ رشتے میں ہونے کے باوجود بھی دوسرے مردوں سے ملتی تھی، لیکن میں نے اپنے دل میں دوسرے مرد کیلیے کوئی دلچسپی محسوس نہیں کی۔