جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ چاہتا ہوں چیئرمین پی ٹی آئی کے ہاتھ کھلے رہیں اور انہیں عوام میں شکست دیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان انڈیپنڈنٹ کو انٹرویو میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور میرے کھلے ہوئے ہیں ایسے لڑائی میں مزہ نہیں آتا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی قانون کی گرفت میں ہیں، انہوں نے ریاست مخالفت اقدامات کے ہیں ان پر الیکشن میں پابندی لگ سکتی ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ کے ان کے ہاتھ کھلے رہیں اور انہیں عوام میں شکست دیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال میں اپنے حلقے میں انتخابی مہم نہیں چلا سکتا، میرے مدمقابل بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ انتخابی مہم نہیں چلاسکتے، ان کو اگر اسلام آباد اور پنجاب نظر آرہا ہے تو ٹھیک ہے الیکشن لڑیں گے۔
انہوں نے جے یو آئی (ف) کو خیبرپختونخوا کی سب سے بڑی جماعت ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ملک کو اقتصادی چیلنجوں کاسامنا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کا مسئلہ دوطرفہ ہے، یک طرفہ فیصلوں سے تعلقات خراب ہوں گے، تجویز دی ہے کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر کمیشن بنا کر مسئلہ حل کیا جائے۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ امن ہمیشہ انصاف کے ساتھ آتا ہے، ناانصافیاں ہوں تو امن نہیں ہوسکتا۔