حیدرآباد سے کراچی آنے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا بیہمانہ قتل

کراچی شاہ زیب لاش

کراچی : حیدرآباد سے کراچی آنے والے آن لائن ٹیکسی ایپ کے ڈرائیور کو قتل کردیا گیا ، شاہ زیب کی لاش صفورا چوک کے قریب جھاڑیوں سے ملی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سے صفوراسمیرا چوک کے قریب جھاڑیوں سے نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت شاہ زیب کے نام سے ہوئی ہے، مقتول شاہ زیب حیدر آبادسےسواری لیکر کراچی آیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کے والد نے موبائل بندملنےپرکار کا ٹریکر بندکرادیاتھا، لوکیشن پر پہنچے تو کار خالی کھڑی تھی اوراندرخون تھا، کار کی پہلے والی پوزیشن چیک کی تو کچھ فاصلے پر جھاڑیوں سے لاش ملی۔

مقتول شاہ زیب کے والد ریاض انصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حیدرآبادکے رہائشی ہیں ، آن لائن ایپلی کیشن کے ذریعےحیدرآباد سے کورنگی کی رائیڈ ملی، بیٹے نے فون پر گلزار ہجری سے دوسری رائیڈ کا بتایا، اس کے بعد بیٹے سے بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کی رابطہ نہیں ہوا۔

ریاض انصاری کا کہنا تھا کہ گاڑی کوٹریکرکی مددسےچیک کیاتوگاڑی سچل کےعلاقےمیں ہی گھوم رہی تھی، ٹریکر کے ذریعے گاڑی بند کر کے پولیس کواطلاع دی ، پولیس نےٹریکرکی مددسےچیک کیاتوگاڑی صفوراکےعلاقے سےملی۔

مقتول کے والد نے بتایا کہ بیٹےکی نعش گاڑی سےکچھ فاصلےسےملی، مقتول کی ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی،ایک بیٹاہے، بیٹاحافظ قرآن تھا،ہماری کسی سےکوئی دشمنی نہیں، پولیس حکام واقعےمیں ملوث ملزمان کوجلدازجلدگرفتارکرے۔