کراچی : آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ درج

آن لائن ٹیکسی ڈرائیور شاہ زیب

کراچی : آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مدعی مقدمہ نے بتایا کہ میرے بیٹے کو نامعلوم ملزمان نے گولیاں مار کر قتل کیا ، ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سچل کے علاقےسمیراچوک کے قریب نوجوان کی لاش ملنے کے واقعے کا مقدمہ مقتول شاہ زیب کے والد ریاض انصاری کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

:مقدمہ قتل کی دفعہ 302کے تحت درج کیاگیا ، متن میں کہا ہے کہ مدعی کےمطابق مقتول حیدرآباد لطیف آبادیونٹ نمبر11کا رہائشی تھا، کامران ٹیکسی سروس کا کام کرتاہے،بیٹا شاہ زیب کورنگی کی سواری لیکرگیا۔

میں اس سے مسلسل رابطے میں تھا اور ٹریکر بھی چیک کر رہا تھا، بیٹےنے بتایا کہ کورنگی میں سواری کومطلوبہ مقام پر اتار دیا ہے، بیٹےنے بتایادوسری سواری گلزارہجری اسکیم 33بکنگ سےملی ہے۔

سواری لطیف آباد حیدرآباد نمبر9کیلئے ملی ہے، ٹریکرچیک کیا تو دوبارہ بیٹے کو فون کیا تو اس نے فون نہیں اٹھایا، کراچی میں ایک رشتہ دارکواطلاع دی اورلوکیشن پر چیک کرنے کیلئے بھیجا، مجھے بتایا گیا کہ میرے بیٹے کی لاش سمیراچوک سے ملی ہے۔

مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کو نامعلوم ملزمان نے گولیاں مار کر قتل کیا ، ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے،مدعی مقدمہ