ہنی مون کا نیا انداز، سعودی جوڑا کہاں پہنچ گیا؟ جان کر حیران رہ جائیں

شادی کے بعد نو بیہاتا جوڑا ہنی مون منانے کے لیے بہترین تفریحی مقامات کا رخ کرتا ہے لیکن سعودی جوڑے نے ہنی مون کے لیے حیرت انگیز مقام کا انتخاب کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شمالی علاقے میں نئے شادی شدہ جوڑنے نے اپنی ازدواجی زندگی کے آغاز کو یادگار بنانے کے لیے حیران کن فیصلہ کیا اور وہ ہنی مون منانے چرواہے کے خیمے میں پہنچ گئے۔

نو بیہاتا جوڑے نے اپنے ہنی مون کے ابتدائی ایام مملکت میں ہی ایک چرواہے کے خیمے میں گزارے جہاں اس دوران انہوں نے فطری مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اور بھیڑ بکریوں کی دیکھ بھال کی ذمے داری بھی نبھائی۔

دلہن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نئی زندگی کا آغاز فطرت سے قریب رہتے ہوئے کیا ہے تا کہ اس کے مثبت اثرات ہماری آئندہ زندگی پر بھی مرتب ہوں۔