5 سابق ارکان اسمبلی کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

عباس آفریدی

لاہور: 5 سابق ارکان قومی و صوبائی اسملی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کرکے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سردار منصب ڈوگر، فاروق رضا مانیکا، نظام الدین سیالوی ن لیگ میں شامل ہوئے، آصف عباس اور میاں ماجد نواز نے بھی ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں، آپ کے آنے سے ن لیگ کی عوامی خدمت کا سفر مزید تیز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک گھر کی طرح ہے جس میں سب کا احترام کرتے ہیں، ن لیگ نے کبھی عوام کو مایوس نہیں کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائیں گے، پاکستان کی معاشی خود انحصاری اور ن لیگ کی انتخابی کامیابی لازم و ملزوم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف کا ہر دور تعمیر، ترقی اور عوامی خوشحالی کا دور ہے۔