پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں بس اور کار میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوگئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر جڑانوالہ کے علاقے کھرڑیانوالہ میں آج علی الصباح بس اور کار میں خوفناک تصادم ہوا۔ ڈرماں والا موڑ پر بس کار سے ٹکرانے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں بس ڈرائیور اور کار میں سوار 4 افراد شامل ہیں۔