کراچی: سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے 3 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے 3 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
حادثے میں تیسرے زخمی شحص کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثہ میں جاں بحق دو فراد کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور حادثہ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔