کفارہمارے خاتمے کے لیے یکجا ہو چکے، عرب وعجم مدد کریں، حماس رہنما

حماس کے رہنما خالد مشعل کا کہنا ہے کہ کفارغزہ کے مسلمانوں کے خاتمے کے لیے یکجا ہو چکے ہیں، عرب وعجم ہماری حمایت کے لیے کھڑے ہوں۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں، عرب لیگ اور او آئی سی جیسی مسلمان تنظیمیں عملی اقدامات کے بجائے اب تک صرف جنگ بندی کا مطالبہ کرتی آئی ہیں۔

حماس رہنما خالد مشعل غزہ کی موجودہ صورتحال کی منظر کشی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کفارغزہ کے مسلمانوں کے خاتمے کے لیے یکجا ہوگئے ہیں، فلسطین میں مساجد، مدارس، اسپتال سب جگہوں پر بمباری ہورہی ہے۔

رہنما حماس نے کہا کہ عرب وعجم کو چاہیے کہ وہ ہماری حمایت کے لیے کھڑے ہوں، ہماری بجلی وگیس بند ہے، ہمیں دواؤں اورخوراک کی ضرورت ہے۔

خالد مشعل کا امت مسلمہ کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ آپ جس طرح سے ہماری مدد کر سکتے ہیں اس طرح سے کریں۔

انھوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی تک ہم لڑتے رہیں گے اور کامیابی ہمارا مقدر ہوگی، ہمیں اس جنگ میں آپ کا ساتھ چاہیے۔