غزہ: وزارت صحت نے اسرائیل کا الشفااسپتال خالی کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسپتال سے زخمیوں کو منتقل کرنا ناممکن ہے اسپتال سے مریضوں کو نکال کر مصر منتقل کرنا پڑے گا۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل لوگوں کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کرتا ہے اور پھر حملہ کر دیتا ہے اسپتال میں موجود 650 مریضوں کو حملوں میں نہیں مروانا چاہتے ایندھن اتنا بچا ہےکہ اسپتال صرف 2دن مزید کام کر سکتے ہیں۔
غزہ کے سب سے بڑے اسپتال میں سروس مکمل طور پر بند ہو گئی، اسرائیلی حملوں کی وجہ سے اسپتال علاج کی سہولت فراہم نہیں کر سکتا اسرائیل اسپتال کےاطراف مسلسل حملےکر رہا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ الشفااسپتال میں لائف سپورٹ مشینوں نےکام کرنا بند کر دیا ہے بجلی بندش کی وجہ سے 5 مریض انتقال کر چکے ہیں۔