روہت بھائی ہمیں ٹرافی چاہیے، بھارتیوں کی دیوالی پر فرمائش

بھارت میں گزشتہ روز ہندوؤں کا مذہبی تہوار دیوالی منایا گیا اس موقع پر ایک بھارتی خاتون نے کپتان سے ورلڈ کپ ٹرافی کا تحفہ مانگ لیا۔

بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں مسلسل فتوحات اور پہلے راؤنڈ میں نا قابل شکست رہنے کے بعد میزبان ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کے لیے سب سے فیورٹ ٹیم بن چکی ہے جب کہ اسی دوران وہاں ہندوؤں کا مذہبی تہوار دیوالی بھی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ایک بھارتی خاتون پرستار نے کپتان روہت شرما سے دیوالی کے تحفے کے طور پر ورلڈ کپ کی ٹرافی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

بھارت بھر میں خوشیوں اور روشنیوں کا تہوار دیوالی منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر کرکٹ فینز بھی انڈین کھلاڑیوں کو دیوالی کی مبارک باد دے رہے ہیں۔

ایسے ہی ایک تہنیتی پیغام میں رادھیکا چوہدری نامی صارف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی کپتان روہت شرما کی دیوالی کے موقع پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ پوسٹ کی گئی تصویر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے فرمائش کر دی کہ ’روہت بھائی ہمیں ٹرافی چاہیے۔‘

 

انش شاہ نامی صارف نے روہت شرما کی ورلڈ کپ کی ٹرافی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دیوالی اس (ٹرافی) کے ساتھ بہت زیادہ بہتر ہوگی۔