نجم الحسین شانٹو نے نظریں بنگلا دیش کی مستقل کپتانی پر جما لیں۔
نجم الحسین شانٹو کا کہنا ہے کہ اگر فیصلہ ہو جائے تو وہ مستقل بنیادوں پر بنگلا دیش کا کپتان بننے کے لیے تیار ہیں۔
شانٹو کا یہ بیان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے آخری میچ میں ٹائیگرز کی قیادت کرنے کے بعد آیا ہے۔ بنگال ٹائیگرز کی ورلڈکپ مہم کا اختتام آسٹریلیا کے ہاتھوں آٹھ وکٹوں سے بڑے مارجن سے ہوا تھا۔
انہوں نے ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے خلاف بنگلا دیش کی قیادت بھی کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سلیکٹرز فیصلہ کرتے ہیں کہ وہ مستقل طور پر اس کام کے لیے تیار ہیں۔
پونے میں سنیچر کے میچ کے بعد شانٹو نے کہا کہ میں ابھی کچھ عرصے سے کپتانی کر رہا ہوں اور ذاتی طور پر، مجھے لگتا ہے کہ میں تیار ہوں اگر مجھے موقع ملتا ہے، یقینی طور پر میں اسے مکمل طور پر ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔
ٹورنامنٹ میں بنگلا دیش کی قیادت شکیب الحسن نے کی لیکن تجربہ کار آل راؤنڈر پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ وہ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
کیا شکیب کو ٹیم کے قائد کے طور پر جاری نہیں رہنا چاہئے؟ کے سوال پر شانٹو نے کہا کہ انہوں نے اپنے پہلے ورلڈ کپ میں جو تجربہ حاصل کیا ہے وہ ان کے لیے اچھا رہے گا۔