سابق بھارتی کوچ روی شاستری نے سیمی فائنل مقابلے سے قبل بھارتی ٹیم کو چند مفید مشورے دیئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر اب نہیں جیتے تو اگلے تین ورلڈ کپ تک انتظار کرنا پڑے گا۔
سابق بھارتی کوچ روی شاستری کا ایک پوڈ کاسٹ کے دوران کہنا تھا کہ موجودہ بھارتی اسکواڈ کے زیادہ تر کھلاڑی اپنے عروج پر ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ آخری مرتبہ ٹیم نے 12 سال قبل عالمی کپ جیتا تھا اب ان کے پاس ایک مرتبہ پھر ایسا کرنے کا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اس مرتبہ ٹیم جیتنے میں کامیاب نہ ہوئی تو انہیں ممکنہ طور پر آئندہ تین ورلڈ کپ تک صرف یہ سوچنے کا انتظار کرنا پڑے گا کہ یہ ورلڈ کپ جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو 7 سے 8 کھلاڑی عروج پر ہیں ان کا یہ آخری ورلڈ کپ ہوسکتا ہے۔
کمنٹیٹر روی شاستری کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح ٹیم کھیل رہی ہے اس کے مطابق یہ ممکنہ طور پر ٹیم کے پاس آئی سی سی ٹائٹل جیتنے کا سنہری موقع ہے۔