کپل دیو بابراعظم کے حق میں بول پڑے

سابق بھارتی کپتان کپِل دیو بابر پر ہونے والی تنقید کے دوران بابراعظم کے دفاع میں بول پڑے۔

یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کپل دیو نے کہا کہ بابراعظم وہی کپتان ہےجو پاکستان کو نمبر ون پرلایا اب بابر کی حالیہ کارکردگی پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں لگتا ہے لوگ ماضی بھول گئے ہیں جب وہ پرفارم کرتے رہے ہیں۔

کپل نے اعظم کا دفاع کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ صرف موجودہ کارکردگی کی بنیاد پر ان کا فیصلہ کرنا غیر منصفانہ ہوگا۔ انہوں نے اعظم کی سابقہ کامیابیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف چھ ماہ قبل ہی پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچایا تھا۔

سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ اگر آپ یہ کہتے ہیں کہ بابر اعظم آج [کپتانی کے لیے] صحیح انتخاب نہیں ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ صرف ان کی موجودہ کارکردگی کو دیکھ رہے ہیں یہ وہی کپتان تھا، جس نے پاکستان ٹیم کو نمبر 1 [آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں] بنایا۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی صفر پر آؤٹ ہوتا ہے تو 99 فیصد لوگ چاہتے ہیں کہ اسے ڈراپ کر دیا جائے۔ اگر کوئی عام کھلاڑی آتا ہے اور شاندار سنچری بناتا ہے تو وہ اسے سپر اسٹار کہتے ہیں۔ اس لیے صرف موجودہ کارکردگی کو نہ دیکھیں۔