یونیسیف کی سربراہ نے کار حادثے میں زخمی ہونے کے بعد اسرائیل کا دورہ ملتوی کر دیا۔
ترجمان کے مطابق یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل منگل کے روز غزہ کی پٹی کے سفر کے دوران مصر میں ایک کار حادثے میں زخمی ہو گئی تھیں اور ان کے زخمی ہونے کی وجہ سے انہیں اسرائیل کا دورہ ملتوی کرنا پڑا ہے۔
ترجمان کرٹس کوپر نے کہا کہ رفح کے راستے میں ایک بڑے گڑھے سے بچنے کی کوشش کے باعث کار گہری کھائی پر جاگری اور پلٹ گئی جس سے کافی تکلیف ہوئی تاہم ان کی چوٹیں سنگین نہیں ہیں۔
“My only dream now is to put an end to this war and for the world to send us bread.”
10-year-old Kenan from Gaza.
UNICEF calls for an immediate humanitarian ceasefire, unrestricted humanitarian access across Gaza and immediate and safe release of all abducted children. pic.twitter.com/MUHOP1DNW7
— UNICEF (@UNICEF) November 14, 2023
انہوں نے کہا کہ رسل نے غزہ کے لیے سفر جاری رکھا لیکن پھر ڈاکٹروں نے طے کیا کہ انہیں مزید دیکھ بھال کی ضرورت ہے اس لیے انہوں نے خطے کا دورہ ملتوی کر دیا ہے جس میں انہوں نے اسرائیل بھی جانا تھا۔
الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے رسل نے کہا کہ انہوں نے خان یونس کے ایک اسپتال کا دورہ کیا تھا اور انکلیو میں مزید ایندھن کی اجازت دینے کی اپیل کی تھی۔
اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (UNRWA) نے کہا کہ اسرائیل نے UNRWA ٹرکوں کے استعمال کے لیے کچھ ایندھن کی اجازت دی ہے جو کہ انتہائی ناکافی ہے۔