بھارت نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرا کر ورلڈ کپ فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا 7 وکٹیں لینے والے محمد شامی کی کارکردگی پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی ان کے گرویدہ ہو گئے۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کا دروازہ کھول لیا۔ اس فتح میں جہاں بھارتی بیٹرز کی شاندار کارکردگی نمایاں رہی وہیں پیسر محمد شامی نے 7 کیوی بلے بازوں کو گھر بھیج کر جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
ان کی اس کارکردگی پر پورے بھارت میں ان کی واہ واہ ہو رہی ہے اور اس مدح سرائی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی شریک ہیں جنہوں نے محمد شامی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
مودی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں سیمی فائنل کی جیت کو کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کے سبب خاص قرار دیا اور محمد شامی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اس میچ میں اور پورے ورلڈ کپ میں محمد شامی کی بولنگ کو کرکٹ سے پیار کرنے والوں کی آنے والی نسلیں بھی سراہیں گی۔
Today’s Semi Final has been even more special thanks to stellar individual performances too.
The bowling by @MdShami11 in this game and also through the World Cup will be cherished by cricket lovers for generations to come.
Well played Shami!
— Narendra Modi (@narendramodi) November 15, 2023
سابق لیجنڈ بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولر نے تو سیمی فائنل کو ’شامی فائنل‘ قرار دے دیا۔
What a Shami-final!!!!!!
Well done India for a superb batting display and a spectacular bowling performance to get into the final. #INDvNZ pic.twitter.com/XtqZWQvcJT— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) November 15, 2023
مفصل وہرا نے ان ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’شکریہ محمد شامی، پورا انڈیا آپ کی آج کی کارکردگی کے بعد آپ کے سامنے سر جھکائے گا۔ آپ ایک لیجنڈ ہیں۔‘
THANK YOU, MOHAMMED SHAMI…!!!!
Whole India will bow down to you for your performance tonight, you’re a legend. pic.twitter.com/1M9J3wgcn1
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) November 15, 2023
پاکستانی سوشل میڈیا صارف ایک اور انداز میں محمد شامی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یہ بات بہت پسند ہے کہ محمد شامی میچ کے بعد انٹرویو میں ہندی زبان میں بات کرتے ہیں۔ کھلاڑیوں کو انگریزی میں انٹرویو دینے پر مجبور نہیں ہونا چاہیے بلکہ انہیں اُس زبان میں انٹرویو دینا چاہیے جس میں وہ بات کرنے میں مطمئن ہوں۔‘
I like the fact that Mohammad Shami prefers doing his post match interviews in Hindi. Players should not feel obliged to do their interviews in English and should do their interviews in the language they feel most comfortable speaking #INDvNZ #CWC23
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) November 15, 2023
واضح رہے کہ محمد شامی کو ورلڈ کپ کے ابتدائی چار میچز میں باہر بٹھایا گیا اور ہاردیک پانڈیا کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا لیکن وہ میدان میں اترتے ہی مخالف ٹیموں کے لیے دہشت بن گئے اور رواں میگا ایونٹ کے صرف 6 میچز کھیل کر سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں۔ وہ اب تک 23 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکے ہیں۔
یہی نہیں محمد شامی ورلڈ کپ کے ایک میچ میں سات وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پانچویں بولر بھی بن گئے ہیں۔