ورلڈ کپ فائنل کون جیتے گا؟ شعیب ملک نے پیش گوئی کردی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ورلڈ کپ فائنل جیتنے والی ٹیم کی پیش گوئی کردی۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کی کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ کا سفر بھی تمام ہوگیا جبکہ دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے میچ کے بعد ہوگا۔

ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کیوی ٹیم کو بھی فیورٹ قرار دیا جارہا تھا تاہم ایسا نہیں ہوگا اور بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دی۔

تاہم ورلڈ کپ کی فاتح ٹیموں سے متعلق اے اسپورٹس کے پروگرام میں شعیب ملک، وسیم اکرم، مصباح الحق اور معین خان نے پیش گوئی کی ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ جنوبی افریقہ ورلڈ کپ جیتے گی، معین خان نے بھی جنوبی افریقہ کی جیت کی پیش گوئی کی۔

شعیب ملک نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم ورلڈ کپ کا فائنل جیت رہی ہے جبکہ وسیم اکرم نے بھی آسٹریلیا کا ہی نام لیا۔