بجلی کمپنیز کے جولائی تا ستمبر مقررہ کوٹے سے 47.28 فیصد تک کم بجلی لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ کوٹے سے کم بجلی لینے سے شہریوں پر 12 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
دستاویز کے مطابق جولائی تا ستمبر آئیسکو نے اپنے کوٹے سے 2.04 فیصد کم بجلی لی جب کہ لیسکو نے 7.87 اور گیپکو نے 7.86 فیصد کم بجلی وصول کی۔
فیسکو نے جولائی تا ستمبر کوٹے سے 14.65 فیصد کم بجلی وصول کی۔ میپکو نے13.71اور پیسکو نے 1.07 فیصد کم بجلی استعمال کی۔
حیسکو نے 18.60 اور کیسکو نے 5.57 فیصد کوٹے سے کم بجلی لی جب کہ سیپکو نےجولائی تاستمبرمقررہ کوٹے سے5.69 فیصدکم بجلی لی۔
اس عرصے میں ٹیسکو نے کوٹے سے 47.28 فیصد کم بجلی لی۔