پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ جب احسن خان شادی شدہ نہیں تھے تب میں ان سے شادی کرنا چاہتی تھی۔
یہ انکشاف صبا قمر نے اُس وقت کیا جب احسن خان نے اپنے پوڈکاسٹ میں ان سے پوچھا کہ ایسے ہیرو کا نام بتائیں جو شادی شدہ نہ ہوتا تو آپ انہیں شادی کیلیے پروپوز کرتیں۔
صبا قمر نے فوراً احسن خان کی طرف اشارہ کیا اور انکشاف کیا کہ جب میں اداکارہ نہیں تھی یا صبا قمر کے نام سے مشوہر نہیں تھی تو کہیں سے احسن خان کا فون نمبر پتا کروایا۔
متعلقہ: کیا صبا قمر شادی کے بعد شوبز چھوڑ دیں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا
نامور اداکارہ نے بتایا کہ یہ سچ ہے، میں اداکار کو انجان لڑکی بن کر کال کر کے بتاتی تھی کہ ایک دن ضرور آپ کے ساتھ کام کروں گی، جب ساتھ کام کیا تو اس نے مجھ سے لڑائی کی اور تب سے یہ مجھ زہر لگنے لگا، لڑائی پر میں بہت روئی تھی۔
اس پر احسن خان نے کہا کہ میں صبا قمر سے لڑائی پر معافی مانگتا ہوں۔
صبا قمر نے کہا کہ مجھ آہستہ آہستہ اس کی سمجھ آنے لگی تھی تو پھر مجھے اور پیار ہوگیا، لیکن جب محبت کا اظہار کرنا چاہا اُس وقت بھابھی زندگی میں آ چکی تھیں، جب پتا چلا کہ اس کی شادی ہوگئی ہے تو میں نے خود سے کہا کہ بہت دیر ہوگئی۔
اس دوران احسن خان نے کہا کہ میں سمجھ رہا تھا کہ صبا لوو میرج نہیں کریں گی بلکہ والدین کی مرضی سے شادی کریں گی۔ اس پر اداکارہ نے کہا کہ جب لڑکیاں کہتی ہیں کہ وہ نہیں کریں گی تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ کریں گی۔