شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ افضل نے انکشاف کیا ہے کہ ریمبو ان کا پہلا پیار نہیں تھے۔
نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں اداکارہ صاحبہ افضل نے شرکت کی اور اس دوران شوبز کیریئر، نجی زندگی سے متعلق کھل کا اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کسی بھی بات پر غصہ بہت کم آتا ہے اور آخری بار میں نے ریمبو پر ہی غصہ کیا تھا کب کیا تھا یہ یاد نہیں ہے۔
میزبان نے پوچھا کہ کیریئر کو خیرباد کہنے کی دو وجوہات ہوتی ہیں پہلی عمر اور دوسرا ناکامی، آپ نے اداکاری کیوں چھوڑی؟
صاحبہ افضل نے کہا کہ مجھے لگتا تھا کہ ریمبو پوری زندگی مجھے چاہیں گے، ان کی سچائی، پیار یہ سب چیزیں تھیں جنہوں نے مجھے شوبز کو بھولنے پر مجبور کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ میرا پہلا پیار ریمبو نہیں تھے، میرا پیار کسی کو نہیں پتا لیکن اب بتارہی ہوں کہ وہ شوبز ہی ہے اور آپ اپنا پہلا پیار بھول نہیں سکتے میں بھی نہیں بھولی۔
انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شادی کرنی اس لیے بھی ضروری تھی کہ ریمبو کی عمر نکلی جارہی تھی۔
واضح رہے کہ صاحبہ افضل نے اداکار اور کامیڈین جان افضل (جو جان ریمبو کے نام سے مشہور ہیں) سے 90 کی دہائی میں شادی کی تھی، دونوں کے دو نوجوان بیٹے بھی ہیں۔
حال ہی میں ریمبو اور صاحبہ نے ایک ساتھ شادی کے 25 سال مکمل ہونے کی سالگرہ منائی تھی۔