سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا ٹیسٹ کپتان شان مسعود سے کہنا ہے کہ وارننگ دے دو بابو (سرفراز) کو کارڈ نہیں۔
کراچی واٹس اور ملتان کے مابین پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان کپ کے میچ میں شان مسعود کیچ پکڑنے کی کوشش میں سرفراز احمد سے ٹکرا کر زمین پر گرِ گئے۔
شان مسعود تکلیف کی وجہ سے چند لمحے تک لیٹے رہے اور طبی امداد ملنے تک اٹھنے کی کوشش کرتے رہے۔
نئے کپتان انجری کی وجہ سے فیلڈنگ برقرار نہ رکھ سکے اور میدان سے چلے گئے تھے۔
Sarfaraz Ahmed and Test Captain Shan Masood had a rough collision on the field. pic.twitter.com/d71LOyFdIz
— Thakur (@hassam_sajjad) November 17, 2023
تاہم بعدازاں شان مسعود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سوالیہ نشان بناتے ہوئے لکھا کہ سرفراز احمد کو لال کارڈ دینا چاہیے؟
شان مسعود کی پوسٹ پر سرفراز احمد نے بھی مسکرانے کی ایموجیز بنائیں۔
سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی مسکراتے ہوئے لکھا کہ ’وارننگ دے دو بابو کو کارڈ نہیں۔‘
warning de do babu ko card ni https://t.co/gAZdJQC9xV
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) November 17, 2023
قومی کرکٹر کی دلچسپ نوک جھونک کو ایکس صارفین کی جانب سے بھی پسند کیا جارہا ہے اور اس پر کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔