اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ”بے بی باجی“ میں اسما کا کردار نبھانے والی سنیتا مارشل کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
سنیتا مارشل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے 10 عدد تصاویر شیئر کیں جن میں اداکارہ کو سفید شرٹ اور نیلی جینز میں کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے سنیتا مارشل نے کیپشن میں لکھا کہ میں فیصلہ نہیں کر پائی کہ کون سی تصویر اپلوڈ کروں اس لیے ساری کر دیں۔
گزشتہ ماہ نجی نیوز چینل کے مزاحیہ شو میں شرکت کے دوران سنیتا مارشل نے زندگی میں ایئرہوسٹس نہ بن پانے کی وجہ بتائی تھی۔
شو میزبان نے سنیتا مارشل سے کہا کہ بچپن میں آپ ٹیچر بننا چاہتی تھیں، پھر آپ کو ڈاکٹر بننے کا شوق ہوا اور بعد میں بزنس کرنے کی ٹھان لی۔ ایسی کیا وجہ بنی کہ آپ ماڈلنگ کی طرح آ گئیں؟
اس پر اداکارہ نے بتایا کہ بچے جب چھوٹے ہوتے ہیں تو اُن کا خواب ہوتا ہے کہ ہم بڑے ہو کر ٹیچر بنیں۔ انہوں نے بتایا کہ میرا ڈاکٹر بننے کا ارادہ کبھی نہیں تھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب میں بڑی ہو رہی تھی تو اُس وقت کافی لوگ ایم بی اے کر رہے تھے، پھر حالات ایسے ہوئے کہ مجھے جاب کرنے کی ضرورت پڑی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایئرہوسٹس کیلیے درخواست دی تو فوراً ہی منتخب کر لیا گیا، جب پہلے دن گئی تو میرے ٹرینر کافی کافی سخت مزاج تھے، میں نے اُن کی بات پر ’Yes‘ کے بجائے ’Ya‘ بولا تو غصہ ہوئے اور مجھے ڈانٹا جس کی وجہ سے فضائی میزبان بننے کا ارادہ ترک کر دیا۔