مس یونیورس 2023 کا تاج کس ملک کی حسینہ کے سر پر سجا؟

سان سلواڈور: 72 واں مس یونیورس مقابلہ نکاراگوا کی حسینہ شیا پلاسیز  نے مس یونیورس کا مقابلہ جیت لیا۔

نکاراگوا کی 23 سالہ حسینہ شینس پالاسیوس نے مس یونیورس 2023 کا تاج اپنے سر سجا لیا جبکہ مس تھائی لینڈ اور مس آسٹریلیا  بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

مس یونیورس 1952 سے ہر سال منعقد ہونے والا بین الاقوامی مقابلہ حسن ہے، رواں سال کا مس یونیورس مقابلہ ایل سلواڈور میں منعقد کیا گیا جس میں 90 سے زائد ممالک کی حسیناؤں نے حصہ لیا جو اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی تھیں۔

اس سال مس یونیورس کے اسٹیج پر پاکستانی حسینہ نے بھی جلوے بکھیرے، مس یونیورس کے اسٹیج پر پاکستان کی 25 سال کی فیشن ماڈل ایریکا روبن نے پاکستان کی ثقافت، تاریخ اور طرز زندگی کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس مس یونیورس کا تاج امریکی حسینا آر بونی گیبرئیل نے پہنا تھا۔

بھارت تین بار یہ اعزاز اپنے نام کر چکا ہے جس میں سن 1994 میں سشمیتا سین، 2000 میں لارا دتہ اور 2021 میں ہرناز کور سندھو مس یونیورس بن چکی ہیں۔