آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کے خلاف میزبان بھارت کی چوتھی وکٹ 148 رنز کے اسکور پر گر گئی ہے۔
دنیائے کرکٹ کا کا تاج سر پر سجانے کے لیے نریندر مودی اسٹیڈیم میں جنگ جاری ہے اور ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا پنچہ آزمائی کر رہے ہیں۔
کینگرو کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیتا اور پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم انڈیا کی ابتدائی تین وکٹیں پہلے پاور پلے ہی میں گر گئیں۔
بھارت کا مجموعی اسکور 30 رنز تک ہی پہنچا تھا کہ شبھمن گل 4 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ مچل اسٹارک نے زمپا کے ہاتھوں کیچ کرا کے انہیں اپنا پہلا شکار بنایا۔ کپتان روہت شرما نے جارحانہ انداز اختیار کیا مگر ایک بار پھر نصف سنچری سے تین رنز کی دوری پر وہ میکسویل کا شکار بن گئے۔ شریاس ائیر کو آسٹریلوی کپتان نے 4 رنز کے انفرادی اسکور پر ٹھکانے لگایا۔
10 اوورز میں 79 رنز پر تین وکٹیں کھونے کے بعد ویرات کوہلی نے کے ایل راہول کے ساتھ مل کر محتاط انداز میں اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا اسی دوران انہوں نے میگا ایونٹ میں اپنی نویں نصف سنچری بنا ڈالی۔ تاہم وہ 54 رنز بنانے کے بعد پیٹ کمنز کو وکٹ دے بیٹھے۔
بھارت نے 30 اوورز کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا لیے تھے۔
اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ وکٹ خشک ہے اسی لیے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، یہ پچ وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہوتی جائے گی۔
12 اوورز کے اختتام پر بھارت نے تین وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنا لیے ہیں۔ ویرات کوہلی 26 اور کے ایل راہول 2 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل ٹاس کے بعد آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ وکٹ خشک ہے اسی لیے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، یہ پچ وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہوتی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ میچ میں جلد وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے۔ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ رنز اسکور کریں اور حریف کو بڑا ہدف دے کر دباؤ بنائیں۔
روہت کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ فائنل میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنا خواب جیسا ہے۔
بھارت رواں ورلڈ کپ میں نا قابل شکست رہا ہے دو بار ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھا چکا ہے جب کہ اس کا حریف بھی تگڑا ہے جو اس میگا ایونٹ کے ابتدائی دو میچز ہارنے کے بعد ایسا جاگا کہ مسلسل 8 میچز جیت چکا ہے جب کہ وہ ریکارڈ 5 بار کا عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز بھی رکھتا ہے۔
دونوں ٹیمیں 20 سال بعد ورلڈ کپ کے فائنل میں ٹکرائیں گی اس سے قبل 2003 کے ورلڈ کپ میں کینگروز نے بھارتی سورماؤں کو با آسانی شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
آج ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھانے کے لیے آسٹریلیا اور بھارت کے سپر اسٹارز اپنی جان لگا دیں گے اور بہترین کھیل پیش کریں گے۔ دونوں ٹیمیں اور ان کے کھلاڑی بھرپور فارم میں ہیں اس لیے آج کانٹے کا مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچیں گے جبکہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی آمد بھی متوقع ہے۔ ایک لاکھ 32 ہزار افراد کی گنجائش والا اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہوگا۔
آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
بھارت:
روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو، رویندرا جڈیجہ، جسپرت بمرا، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور محمد سراج
آسٹریلیا:
پیٹ کمنز (کپتان)، ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیون اسمتھ، مارنوس لبھوشن، گلین میکسویل، جوش انگلس، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ۔
ورلڈ کپ فائنل اے اسپورٹس پر براہ راست دکھایا جائے گا۔