بہت خوشی ہوئی بھارتی شائقین میچ میں خاموش رہے، آسٹریلوی کپتان

ورلڈ چیمپئن کپتان پیٹ کمنز نے گراؤنڈ میں بھارتی شائقین کی خاموشی پر کہا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ شائقین میچ میں خاموش رہے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ایونٹ میں اب تک کی ناقابل شکست ٹیم بھارت کو چاروں شانے چت کردیا جس پر نریندر مودی اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو سانپ سونگھ گیا۔ اس رویے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے کینگرو کپتان نے خوش کا اظہار کیا ہے۔

ون ڈے ورلڈکپ 2023 کے فاتح کپتان نے کہا کہ گراؤنڈ میں شائقین میچ میں خاموش رہے جس پر مجھے بہت خوشی ہوئی۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کہا کہ فائنل میچ کی پچ تھوڑی سلو تھی۔ فائنل میں ہماری ٹیم کی فیلڈنگ بہت شاندار رہی۔ ٹریوس ہیڈ نے وہی کیا جو کرتے ہیں، وہ بہادری سے کھیلے۔

واضح رہے کہ فائنل میچ سے قبل پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ ’’ہمیں پتا ہے شائقین کی سپورٹ یکرفہ ہوگی، لیکن اس سے زیادہ اطمینان بخش اور کوئی بات نہیں کہ اپنی صلاحیت سے ایک بڑے ہجوم کو خاموش کرایا جائے، ایہی ہمارا مقصد ہے‘‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’ہم فائنل کھیلنے کے لیے ہر طرح سے تیار ہیں، ہم جانتے ہیں شایقین کی حمایت حاصل نہیں ہوگی لیکن اس کے لیے ہم تیار ہیں اور اس بات کو خوشی خوشی قبول کرتے ہیں‘‘۔

آسٹریلیا نے ورلڈکپ فائنل میں تقریباً یکطرفہ مقابلے کے بعد بھارتی کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، 241 رنز کے ہدف کا تعاقب کینگروز نے باآسانی 43 ویں اوور میں حاصل کرلیا تھا۔