اورنگی ٹاؤن ڈکیتی: آئی جی سندھ نے گرفتار زیر تربیت ڈی ایس پی کو معطل کردیا

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں تاجر کے گھر ڈکیتی میں ملوث گرفتار زیر تربیت ڈی ایس پی عمیر باجاری کو معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن واقعے کے بعد آئی جی سندھ نے گرفتار زیر تربیت ڈی ایس پی عمیر باجاری کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی۔

آئی جی سندھ کی جانب سے جاری کردی معطلی  نوٹیفکیشن میں ڈی ایس پی کے خلاف مقدمےکا بھی حوالہ شامل ہے، زیر تربیت ڈی ایس پی کو گزشتہ روز سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سینیٹری کے ہول سیل تاجر شاکر خان کے گھر پولیس نے ڈکیتی نما چھاپے میں ڈھائی کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کی اور گھر سے کچھ فرد کو اغوا کیا۔

اس تمام تر جرم میں کراچی ساؤتھ پولیس کے زیرِ تربیت ڈی ایس پی کے براہِ راست ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔