نگراں وفاقی کابینہ میں ایک اور رکن کا اضافہ

کابینہ ارکان پابندی

اسلام آباد : ڈاکٹر عامر بلال کو معاون خصوصی میڈیکل ایجوکیشن اینڈپیشنٹ کیئر تعینات کردیا گیا ، جس کے بعد نگراں کابینہ کی تعداد بڑھ کر 27 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ میں ایک اور رکن کا اضافہ ہوگیا، ڈاکٹرعامربلال کو معاون خصوصی تعینات کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹرعامرکومعاون خصوصی میڈیکل ایجوکیشن اینڈپیشنٹ کیئرتعینات کیا گیا ہے، کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق فوری ہوگا، نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ نئے معاون خصوصی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابرہوگا۔

نئے معاون خصوصی کے بعد نگراں کابینہ کی تعداد بڑھ کر 27ہوگئی ، نگران کابینہ 18 وزرا، 3 مشیر اور 6 معاونین خصوصی پر مشتمل ہیں۔