بلاول بھٹو کی اچانک دبئی روانگی پر آصف زرداری نے بھی دبئی جانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے سابق صدر آصف علی زرداری کے دبئی جانےکےلیے نجی طیارہ تیار ہے۔ آصف زرداری کسی بھی وقت روانہ ہو سکتے ہیں۔
اس سے پہلے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کسی کو بتائے بغیر دبئی جا چکے ہیں۔
https://urdu.arynews.tv/bilawal-bhutto-changed-his-profile-picture-on-twitter-account/
پیپلزپارٹی نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو میں اختلافات کی تردید کی ہے۔ ترجمان پی پی شازیہ مری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پارٹی میں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہوتا ہے متفق نہ ہونے کا مطلب ہر گز نہیں کہ اختلافات ہیں۔
بلاول بھٹو کے بعد سابق صدر آصف زرداری بھی دبئی روانہ ہو رہے ہیں، ذرائع#ARYNews #BilawalBhuttoZardari #AsifAliZardari pic.twitter.com/nkA3bzNWx1
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) November 24, 2023
شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو کا دورہ کےپی کے بعد دبئی جانا شیڈول تھا بلاول کوئٹہ میں انتیس نومبر کو یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کریں گے۔
آصف زرداری نے گزشتہ روز انٹرویو میں بلاول بھٹو کی تعریف کی تھی۔