اسلام آباد میں شاہدرہ کے مقام پر اسکول وین کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں طالبہ جاں بحق ہوگئی.
اے آر وائی نیوز کے مطابق حادثے میں 15 طالب علم زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.
پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کا شکار وین شیخوپورہ سے طلبہ کو سیاحتی دورے پر لے کر ائی تھی.
سی ایم او ڈاکٹر امتیاز کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی پانچ طلبا اسپتال لائے گئے اور جائے حادثہ سے ایک لاش بھی اسپتال لائی گئی.
انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بیشتر زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے، زخمی طلبا کو سر، بازو اور ٹانگوں پر زخم آئے ہیں.