بابر اعظم نے شان مسعود کے بارے میں کیا کہا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے والے سابق قائد بابر اعظم نے شان مسعود کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

ایشیا کپ اور ورلڈکپ میں بابر اعظ کی کپتانی کو کا تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آئی سی سی عالمی ایونٹ کے بعد انھوں نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے استعفیٰ دیدیا تھا جس کے فوراً بعد ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ اوپنر شان مسعود کو یہ فریضہ سونپا گیا تھا۔

سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شان مسعود کے پاس یہ بہترین موقع ہے کہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرے۔ ٹیم میں نئے آنے والے کھلاڑیوں کے لیے بھی سنہری موقع ہے۔

معروف بیٹر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نئے کپتان شان مسعود کے پاس بہت اچھا موقع ہے کہ اپنے جوہر ثابت کریں۔

دورہ آسٹریلیا کے حوالے سے ٹیم ڈائریکٹر اور ہیڈ کوچ محمد حفیظ نے بھی بیان دیا ہے، ان کہنا تھا کہ آسٹریلیا جیسے دورے باقاعدگی سے ہونے چاہئیں۔ دو طرفہ سیریز کو زیادہ سے زیادہ ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے کڑے امتحان کے لیے شان مسعود کو قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ اسکواڈ میں دو سابق کپتان سرفراز احمد اور بابر اعظم بھی موجود ہیں۔