محمد شامی نے کار حادثے میں ڈرائیور کی جان بچا لی، ویڈیو وائرل

بھارت کے فاسٹ بولر محمد شامی نے نینی تال میں سڑک حادثے کا شکار ہونے والے ایک شخص کو بچایا اور اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

شامی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہیں سڑک حادثے کے شکار کی مدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کی کار سڑک سے گر گئی تھی۔

شامی نے لکھا کہ یہ بہت خوش قسمت ہے جسے خدا نے دوسری زندگی دی۔ اس کی گاڑی نینی تال کے قریب پہاڑی سڑک سے میری گاڑی کے بالکل سامنے گر گئی ہم نے اسے بحفاظت باہر نکالا۔

فاسٹ بولر کی اس ہمدردانہ رویے کی سوشل میڈیا صارفین نے تعریف کرتے ہوئے ان کے عمل کو سراہا ہے۔

شامی 2023 ون ڈے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر قرار پائے جنہوں نے صرف سات میچوں میں ریکارڈ 24 وکٹیں حاصل کیں۔

شامی لیگ مرحلے میں ہندوستان کے ابتدائی میچوں سے باہر ہو گئے تھے اور شاردول ٹھاکر اور روی چندرن اشون کو ابتدائی الیون میں ان پر ترجیح دی گئی تھی۔