نیشنل ٹی 20 کپ میں احمد شہزاد نے لاہور کو کامیابی دلوا دی

احمد شہزاد

کراچی: نیشنل ٹی 20 کپ میں احمد شہزاد کی شاندار نصف سنچری کی بدولت لاہور وائٹس نے کوئٹہ کو شکست دے دی۔

کراچی میں کھیلے گئے نیشنل ٹی 20 کپ میں لاہور وائٹس نے کوئٹہ کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی، احمد شہزاد نے 81 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

احمد شہزاد نے 44 گیندوں پر 81 رنز بنائے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے بنگلزئی نے 79 رنز کی اننگز کھیلی۔

صلاح الدین 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور وائٹس کی جانب سے عامر اور عرفان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور وائٹس نے 133 رنز کا تعاقب باآسانی 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، واضح رہے کہ احمد شہزاد نے نیشنل ٹی 20 کپ میں مسلسل دوسری نصف سنچری اسکور کی ہے۔