کراچی، لیاقت آباد میں تیز رفتار بائیک بیکری میں جاگھسی

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نوجوان کو تیز رفتاری سے موٹرسائیکل چلانا مہنگا پڑ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر چار میں تیز رفتار بائیک بیکری میں جاگھسی جس کے نتیجے میں دکاندار زخمی ہوگئے۔

حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا گیا کہ بائیک موٹرسائیکل میں گری ہوئی ہے۔

حادثہ گزشتہ رات بائیک کے بریک فیل ہونے سے پیش آیا۔

ادھر قلندریہ چوک کے قریب گاڑی میں نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کا ڈرائیور آن لائن کیب سروس چلاتا ہے۔