بھارت نے ایشیا کپ کے بعد چیمپئنز ٹرافی پر بھی پروپیگنڈا شروع کردیا

بھارتی میڈیا نے ایشیا کپ کے بعد پاکستان کی میزبانی میں 2025 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی پر بھی پروپیگنڈا شروع کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے 2025 کی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ایشیا کپ کی طرح چیمپئنز ٹرافی بھی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے میچز یو اے ای میں کھیلے گا جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ہائبرڈ ماڈل سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو دی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں 2017 میں بھارت کو ہرا کر چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی قومی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔