غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کا امکان

غزہ میں اسرائیل اور حماس جنگ سے متعلق قاہرہ کا کہنا ہے کہ مصر اور قطر جنگ بندی میں توسیع کے قریب ہیں۔

مصر کی اسٹیٹ انفارمیشن سروس (SIS) کی سربراہ دیا راشوان نے کہا ہے کہ مصر اور قطر غزہ کے ساتھ اسرائیل کی جنگ بندی میں دو دن کی توسیع کے معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو دن کی توسیع میں 20 اسرائیلی یرغمالیوں اور 60 فلسطینیوں کی رہائی شامل ہے۔

رشوان نے مزید کہا کہ پیر کے روز متوقع 11 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ، 33 فلسطینیوں کی رہائی کے لیے بات چیت جاری ہے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روزہ جنگ بندی کا آخری دن ہے۔ اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر سے جنگ بندی معاہدے میں توسیع اور مستقل جنگ بندی پر زور دیا جارہا ہے۔