سلمان خان اور شاہ رخ خان انڈین فلم انڈسٹری کے مقبول ترین سپر اسٹارز ہیں جب کہ دنوں کی بہترین دوستی بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔
دنیا بھر میں لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں مداح رکھنے والے دونوں خانز ’پٹھان‘ کے بعد پھر سے ایک ساتھ ’ٹائیگر 3‘ میں نظر آئے۔ شائقین نے دنوں ہی فلموں میں ان کی کیمسٹری کو کافی پسند کیا اور سین میں دونوں کی موجودگی سے کافی محضوض ہوتے دکھائی دیے۔
حالیہ انٹرویو میں سلمان نے شاہ رخ کے ساتھ ایک ہی اسکرین پر کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی۔ انھوں نے کہا کہ ہماری آف اسکرین کیمسٹری ہماری آن اسکرین کیمسٹری سے بہتر ہے۔
ٹائیگر 3 کے اداکار نے کہا کہ جب ہماری آن اسکرین کیمسٹری بہت اچھی ہے تو آپ آف اسکرین کیمسٹری کو سمجھ سکتے ہیں۔
شاہ رخ خان سے مقابلے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مداحوں سے ہمیشہ کہتے ہیں کہ شاہ رخ ان کے ’بھائی جان‘ یعنی سلمان خان کے بھائی ہیں، اس لیے انھیں کچھ نہیں ہونا چاہیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ میں بہت زیادہ سوشل میڈیا نہیں دیکھتا، میں اس کی منفیت اور ٹرولنگ کو نہیں سمجھتا، اس لیے جو چیز مجھے سمجھ نہیں آتی وہ مجھے زیادہ پریشان نہیں کرتی اور نہ ہی شاہ رخ کو۔
واضح رہے کہ حال ہی میں کنگ خان اور دبنگ خان یش راج فلمز کی اسپائی یونیورس فلموں، ٹائیگر 3 اور پٹھان میں نظر آئے تھے۔ دنوں اداکاروں نے ایک دوسرے کی فلموں میں کیمیو کردار نبھائے تھے۔